لوکی کی اہمیت سنتِ رسول ؐکے حساب سے

لوکی سبزسبزیوں میں شمار ہوتی ہے اور پوری دنیا میں یہ بطورِ سبزی استعمال ہوتی ہے۔ وزن کم کرنا ہو،جسمانی کمزوری دُور کرنا ہو لوکی کا استعمال ہر صورت فائدہ مند ہیں۔لوکی لمبی اورگول دونوں اقسام میں پائی جاتی ہے۔چھوٹے قتلوں میں کاٹ کر ان کی بھُجیاں بنائی جاتی ہے اورگوشت کے ساتھ بھی اِس کا سالن ذائقہ دیتا ہے، ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی پسندیدہ ترین سبزی لوکی تھی اور آپ ﷺ پلیٹ میں اِس کے ٹکڑے ڈھونڈ کر کھاتے تھے۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہے کہ’’لوکی کا استعمال عقل میں اضافہ کرتا ہے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔‘‘
لوکی کوبطور حلوہ بھی استعمال کیاجاتا ہے مختلف شادی بیاہ کی تقریبات میں لوکی کا حلوہ،کھوئے میوے اور دیسی گھی سے تیار کیاجاتاہے اورمہمانوں کے آگے پیش کیاجاتا ہے اور نہایت پسندکیاجاتا ہے۔ مٹھائی کی دکانوں میں بھی لوکی کی مٹھائی تیار کی جاتی ہے جہاں سے خرید کالے جاتے ہیں اور مزے لے کر کھاتے ہیں۔ سائنسی نقطۂ قطر سے دیکھا جائے تو لوکی کی افادیت سب سے زیادہ ہے۔96%پانی اِس سبزی میں پایا جاتا ہے وٹامنCاور وٹامنDکے ساتھ (Sodium)،(Tron) اور(Potassium) بھی اِس سبزی میں موجود ہیں اس کے ساتھ ہی اس سبزی میںLow Fat Cholesterolلیول ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتاہے۔ لوکی میں شامل وٹامنز ہارمونز اور(Body Functions) کو Mainatainرکھتے ہیں۔ اس بہترین سبزی کا باقاعدہ استعمال نظامِ ہاضمہ اور قبض وغیرہ کے نظام کو صحیح کرتا ہے۔ گرمیوں میں اِس کا جوس پینے سے پسینہ کم آتا ہے اور (Urinary) پرابلم دُور ہوتی ہے۔
اِس کا استعمال بلڈپریشر کو نارمل رکھتاہے اور جگر کی گرمی دُور کرتاہے۔ اورکیا کیا اس سبزی کے فائدے آپ کو بتائے الفاظ ختم ہوجائیں گے لیکن اِس سبزی کے فوائد ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے۔ بے شمار خوبیوں والی اِس لوکی کواپنی غذا کا حصہ بنائیے اگر موٹاپے کاشکار ہیں تو یہ سبزی خدمت کیلئے حاضر ہے،میٹھا کھانے کو دل چاہے تو یہ خدمت میں حاضر ہے، بے شمار استعمال ہیں اس کے بس اس سے فائدہ اٹھائیے اور اپنی صحت اور سراپے کو خوبصورت بنائیے۔

Top