لاہور اور لاہوری کھانے

پاکستان اور اس میں بسنے والے زندہ دلوں کا شہر لاہور پاکستان کا خوبصورت شہر ہے اور پاکستان کی قدیم کاتعلق بھی اِس شہر سے ہے۔ لاہور اوراس کے مشہور لاہوری کھانے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مشہور ہیں۔لاہور اور اِس کے کھانے اپنے اندر ایک مخصوص کلچر سمیٹے ہوئے ہیں۔ وہاں کے لوگ کھانے پینے کے انتہائی شوقین ہیں۔ جگہ جگہ شہر میں مختلف فوڈ اسٹریٹ بنی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ گلی گلی محلے محلے بے شمار کھانے پینے کی دکانیں اور ٹھیلے ہیں

جن کے کھانے اپنے منفرد ذائقوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ پوری دنیا سے لاتعداد غیر ملکی سیاح یہاں گھومنے آتے ہیں اور اِس شہر کی خوبصورتی اور کھانوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔ پہلے پتنگ فیسٹیول کے رنگارنگ میلے میں شرکت کرنے آتے تھے اور یہاں کے بے شمار چٹ پٹے کھانوں کا زائقہ اپنے اپنے ملک لے کر لوٹ جاتے تھے۔ اس وجہ سے بھی لاہوری کھانے پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔

اب چاہے گوالمنڈی کی فوڈ اسٹریٹ ہو یا پھنے کے ذائقہ دار پائے، بٹ کی تکہ کڑاہی ہویا پیڑوں کی لسی،مختلف دکانوں پر ملنے والی موم کی دال اوراور میدے سے تیار کردہ پٹھورے ہو یا گرم گرم ہو حلوہ پوری اور چنے بشیر کی مچھلی ہو یا چمن کی آئسکریم یہ سب کھانے ہیں

لاہور کے جو ہم سب کا بھی دل لُبھاتے ہیں۔اس کے علاوہ خلیفہ بیکرز کی اسپیشل بادام والی نان خطائی اور کیک رس جو پُوری دنیا میں اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں لوگ سوغات کے طور پر بادام والی نان خطائی اپنے ملنے جُلنے والوں کیلئے لے کر جاتے ہیں اس کے علاوہ لاہوری کُلچے بھی اپنے اندر بڑا ذائقہ سمیٹے ہوئے ہیں۔ لاہور میں جگہ جگہ یہ ذائقے دار کُلچے ملتے ہیں اور مکھن اور چنے کے ساتھ اِن کو کھایا جاتا ہے۔ کیا ہوا منہ میں پانی آگیا ناں لاہوری کھانے واقعی بڑے لذت دار ہوتے ہیں کہ ہر انسان کا دل للچاجائے اِن کو کھانے کیلئے۔

بادشاہی مسجد اور مینارِ پاکستان کے اطراف میں بسنے والی فوڈ اسٹریٹ میں بے شمار ریسٹورنٹ اور ہوٹلز ہیں جو لاہور کے روایتی کھانوں کو نئے انداز میں پیش کرکے لوگوں کو بہترین سروس اور ذائقہ فرام کررہے ہیں۔ واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے لاہور۔

پاکستان کے اِس خوب صورت شہر کا کھانا اور کلچر اپنے اندر بے شمار خوبصورتی سمیٹے ہوئے ہے اور جس نے لاہور نہیں دیکھا اُس نے واقعی کچھ نہیں دیکھا اگر آپ بھی کسی اور شہر میں رہتے ہیں تو ہماری مانیے اپنی فیملی کے ساتھ لاہور گھومنے ضرور جائیے اور لاہور کی خوبصورت یادگاروں کے ساتھ یہاں بسنے والے شہریوں کے ساتھ اور یہاں کے اسپیشل لاہوری کھانوں کو لازمی انجوائے کیجیے کیونکہ یہی سب چیزیں ہمارے ملک کے کلچر کی خوبصورتی اُجاگر کرتی ہیں۔

Top