انسانی صحت میں سبزیوں کی اہمیت

سبزیاں انسانی خوبصورت کا اہم حصہ ہیں اور صحت کے حوالے سے ان کا ہماری زندگی میں اہم کردار ہے۔ ساری دُنیا میں سبزیوں کے استعمال کو بہت اہمیت حامل ہے۔سبزیوں کو مختلف اقسام کے گوشت کے ساتھ استعمال کیاجاتا ہے۔ جیسے گائے کاگوشت،بکرے کاگوشت،مچھلی وغیرہ کے ساتھ اس کو پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ کچھ سبزیوں کو بطور سلاد استعمال کیا جاتا ہے اور کچا کھایا جاتا ہے۔ اِن میں گاجر،کھیرا، چقندر،ککڑی، مولی، ٹماٹر، پیاز، بندگوبھی،ہری پیاز،لیموں وغیرہ شامل ہیں۔ سبزیوں کا استعمال ہماری صحت کیلئے انتہائی مفید ہے اور اِن سے ہمیں بے شمار وٹامنز اورغذائیت حاصل ہوتی ہے۔ سبزیوں کو اچار میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف کھانوں کے  ساتھ اِس کو کھایا جاتا ہے اور چاولوں کی تو جان ہے اچار۔
مختلف سبزیوں کے اچار سے روز مرہ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اور اِن کے ذائقے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ سبزیوں کو مختلف بیماریوں میں بطور دوا بھی استعمال کیاجاتا ہے اور اِن کے استعمال سے بروقت بیماری پر قابو پالیا جاتا ہے جیسے لہسن کا استعمال کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے تو ادرک اور لیموں کے استعمال سے بڑھتے وزن پرقابو پایا جاتا ہے۔ لوکی اور دوسری ہری سبزیاں دل ودماغ کوتقویت کے ساتھ مختلف وٹامنز فراہم کرتی ہیں وہیں گاجر کااستعمال نظر کی کمزوری کو دُور کرتا ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھانے میں بھی سبزیوں کا اہم کردار ہے۔ مختلف کاسمیٹک کمپنیاں سبزیوں کے کچھ اہم اجزاء مختلف بیوٹی کریموں اور اسکن ٹانک میں استعمال کرتی ہیں اور مہنگے داموں میں فروخت کرکے بہترین منافع کماتی ہیں۔

آلو کا استعمال آنکھوں کے حلقے دُور کرنے میں مدد دیتا ہے۔وہی کھیرا اور ٹماٹر کو چہرے پرفیس ماسک کے طور پر استعمال کرکے اسکن کی خوبصورتی بڑھائی جاتی ہے۔
سبزیوں کا استعمال ہر چیز میں کیاجاتا ہے۔ اِن سے مختلف مٹھائیاں بھی تیار کی جاتی ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ مثلاً پیٹھے کی مٹھائی یہ مٹھائی پاک وہند دونوں جگہ یکساں مقبول ہے ۔ لوکی کا حلوہ ، یہ گیلا اور سُوکھا دونوں طریقے سے بنایا جاتا ہے اور حلوائیوں کی دکان پر خوبصورت شوکیسوں میں سجا ہر نظر کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور کھانے والوں کو بھرپور غذائیت اور انرجی دیتاہے۔ سبزیوں کااستعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے اور یہ پوری دُنیا کے انسانوں کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کے استعمال سے ہمیں صحت اور غذا وخوبصورتی اور اسمارٹ نیس ملتی ہے۔ قدرت کے خزانوں میں ایک قیمتی خزانہ سبزیاں ہیں اور ہم سب کو اﷲ تعالیٰ کے دئیے گئے اِس خزانے کی حفاظت اور قدر دونوں کرنی چاہیے اِسی میں ہم سب کی بھلائی پوشیدہ ہے۔

Top